"لاس اینجلس" کی آگ
"لاس اینجلس" کی آگ
✍🏻 محمد ظفر ندوی
mdzafarndw92@gmail.com
امریکہ کی ایک ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مضافاتی جنگلوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ہے، ہوا کی رفتار کافی تیز ہونے کی وجہ سے آگ کے شعلے جنگلوں سے متصل آبادیوں تک پہنچ گئی ہیں، جس کی وجہ سے ابھی تک (ہندوستانی وقت کے مطابق تیرہ جنوری ساڑھے دس بجے دن) 24 اموات کی تصدیق اور شناخت ہوچکی ہے، مزید بہت سے افراد لا پتہ ہیں، اموات کی تعداد حتمی نہیں ہیں۔ لاکھوں افراد کو حفظ ماتقدم کے پیش نظر ان علاقوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جس طرف ہوا کا رخ ہے اور جہاں ممکنہ طور پر آگ کے شعلے پہنچ سکتے ہیں۔
"ہالی ووڈ ہلز" جہاں ہالی ووڈ فلم سازوں اور فنکاروں کی عالیشان اور قیمتی رہائش گاہیں تھیں وہ تقریباً ستر فیصد آگ کی وجہ سے تباہ ہوچکی ہیں اور اربوں ڈالرز کا نقصان ہوچکاہے۔ اس آتش زدگی کی تباہی پچھلے چالیس سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ کیلیفورنیا میں عام طور پر گرمیوں کے موسم میں جنگلی آگ بھڑکتی ہے لیکن یہ چوتھی بار ایسا ہوا ہے جب سردیوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے اس آگ کی حتمی وجوہات کا پتہ ابھی تک نہیں چلا ہے۔
یہ بہت بہتر حکمت عملی امریکی حکومت نے اپنائی ہے کہ وہ آگ بجھانے سے زیادہ اس بات پر توجہ مرکوز کررہے ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانیں بچائی جائیں، کیوں کہ اتنے بڑے پیمانے پر آگ پر قابو پانا ناممکن ہے، پانی کے فوارے انہیں علاقوں میں کارگر ہیں جہاں ہوا کا پریشر کم ہے، لہذا علاقوں کا انخلاء ہی واحد طریقہ کار ہے کہ املاک سے قطع نظر انفاس کی حفاظت کی جائے۔
اب تک پندرہ لاکھ لوگ اس آگ سے سے متأثر ہوئے ہیں۔ اور تیرہ فیصد اور کہیں 27 فیصد آگ پر قابو پایا جا سکا ہے۔ جہاں آگ پر قابو پایا جا سکا وہ علاقے تقریباً خاکستر ہوچکے تھے۔ انگریزی اخبار "دی نیو یارک ٹائمز" کے ایک مضمون میں ماہر موسمیات کی پیشن گوئیوں کے مطابق آنے والے پورے ہفتے آگ پر قابو پانا مشکل ہے۔ آج شام ہوا کی رفتار مزید تیزتر ہوجائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ مزید ڈیڑھ لاکھ شہریوں کو ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے اور آگ سے متصل علاقوں کے رہائشیوں کو لازمی انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اس آتشزدگی میں قیمتی محلات، دولتمند علاقے، اہل ثروت کی انتہائی قیمتی فرنیچرز، کاریں اور خوبصورت علاقے جل کر خاکستر ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
بہت سے تجزیہ نگار اس آگ کو امریکی حکومت کے لیے خدائی عذاب قرار دے رہے ہیں۔ امریکی حکومت دہائیوں سے شام، عراق، لبنان، افغانستان اور حالیہ مہینوں میں غزہ میں خاک و خون کی ہولی کھیل رہی ہے تو آج خدا نے انہیں مزہ چکھا یا ہے اور کہا ہے "ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيم"
Comments